ہفتہ 25 اکتوبر 2025 - 16:44
ایران کے شعبۂ صحت میں ایک اہم پیشرفت؛ بایوٹیک مصنوعات تیار کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے بایو فارماسیوٹیکل مصنوعات کو مقامی سطح پر تیار کرکے اب تک 3.8 ارب ڈالر کی خطیر رقم بچا لی ہے، جو ملکی معیشت اور صحت کے شعبے میں خودکفالت کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بایوٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہیڈکوارٹر کے سیکریٹری جناب مصطفٰی غنی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت ایشیاء کے ان پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ بایوٹیک مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے شمالی ایران کے شہر ساری میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بایوفارماسیوٹیکل مصنوعات کی مقامی تیاری سے اب تک ملک کو 3.8 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو چکی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طب کا مستقبل ایک بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے اور ایران اس تبدیلی کا حصہ بننے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہا ہے۔

جناب مصطفٰی غنی کے مطابق، ایران بھر میں 14 سیل تھراپی اور جین تھراپی مراکز کا قیام جدید طب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں نالج بیسڈ کمپنیاں صحت کے نظام کا مرکزی ستون بن جائیں گی، جس سے علاج کے اخراجات کم ہوں گے اور عوامی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha