حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی کانفرنس "میرزا نائینیؒ" کے منتظم، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف علامہ نائینیؒ کی فقہ، اصول اور سیاسی فکر کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے بلکہ ایران و عراق کے حوزات علمیہ کے روابط کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرحوم نائینیؒ کی شخصیت کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت کو واضح کیا اور اختتامی اجلاس جو کہ امام رضاؑ کی بارگاہ میں منعقد ہوگا، شایانِ شان قرار دیا۔ حجت الاسلام فرخ فال نے اس بات پر زور دیا کہ حوزہ علمیہ قم اور نجف کے درمیان صمیمی تعاون اور مشترکہ علمی کاوشیں امتِ اسلامی کے لیے فکری استحکام فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مرحوم نائینیؒ کے آثار پر مشتمل ۴۱ جلد کا موسوعہ شائع کرنے اور خاندان مرحوم نائینی، خصوصاً آیت اللہ شیخ جعفر نائینی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آیت اللہ استادی کی علمی رہنمائی اور آیت اللہ اعرافی، اراکین سپریم کونسل حوزہ علمیہ، اور اساتذہ و نخبگان کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ