حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے مختلف حوزوی طبقات کے ساتھ منعقدہ نشستوں کے تسلسل میں، پہلی «نشست تضارب آرا» بعنوان «حوزات علمیہ کے فقهی مراکز کی پالیسی اور فروغ کا فریم ورک» حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ محمد مهدی شب زندہ دار کی موجودگی میں، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم میں منعقد ہوئی۔
حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹریٹ کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال کے مطابق یہ نشست دراصل اس نشست کی تکمیل تھی جو رواں سال مدارس عالیہ اور فقه و اصول کے تخصصی مراکز کے مدیران و اساتید کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔

اس نشست میں 200 سے زائد آراء موصول ہوئیں جنہیں تقریباً 20 مجموعی محوروں میں مرتب کیا گیا تاکہ انہیں تین کمیٹیوں:(1) مسائل مراکز فقهی (2) فقههای تخصصی (3) فقه نظامات اجتماعی کے تحت ترجیحات کی تعیین کے ساتھ بحث و بررسی کے لیے پیش کیا جائے۔
تضارب آرا کی پہلی نشست حجج الاسلام والمسلمین برکتین، حسن جعفرزاده، حقانی، احمد دیانی، رهنما، سجودی، سلیمانی، علی مردانی، کمیل قنبرزاده، کمالی، نجفی، نقیب پور کے علاوہ آیت اللہ شب زندہ دار اور حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال کی شرکت سے منعقد ہوئی۔
اس نشست شرکاء نے حوزات علمیہ کے فقهی مراکز کی پالیسی اور فروغ کا فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ نشست آئندہ مستقل علمی و سیاستی تضارب آرا کے سلسلے کا نقطہ آغاز بھی قرار پائی۔










آپ کا تبصرہ