حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کی حوزوی مراکز کے منتظمین اور اساتذہ کے ساتھ منعقدہ سلسلہ وار نشستوں کے سلسلے میں اس بار حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار کی فقہ و اصول کے مدارس اور تخصصی مراکز کے منتظمین اور اساتذہ کے ساتھ نشست ہوئی۔ جس میں انہوں نے ان شخصیات کے آراء، فکر اور تجاویز کو سنا اور تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس نشست کے آغاز میں حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹریٹ حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے ان سلسلہ وار نشستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس سلسلہ وار نشستوں کے تسلسل میں ہم حوزہ کی سپریم کونسل اور تخصصی مراکز کے محترم منتظمین اور اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے اس رکن نے مزید کہا: وقت کی محدودیت کی وجہ سے ہم تمام شخصیات کے نقطہ ہائے نظر سے استفادہ نہیں کر سکتے لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر مدرسہ اور مرکز سے ایک فرد ان کی نمائندگی میں اپنے مدنظر نکات پیش کرے۔
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے اپنی گفتگو کے دوران حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے جاری پروگراموں میں سے بعض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اب تک رہبر معظم انقلاب کے مطلوبہ 4 منصوبے "تمدن اسلامی"، "بلاغ مبین"، "مدارک" اور "القاب حوزوی" کے عنوان سے ایجنڈے میں شامل کر دئے گئے ہیں اور إن شاء اللہ ہم بہت جلد مراجع عظام تقلید خصوصاً مقام معظم رہبری (دامت برکاتہم) کی مفید آراء سے استفادہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی مزید پیشرفت اور ترقی کا مشاہدہ کریں گے۔









آپ کا تبصرہ