اتوار 21 ستمبر 2025 - 11:21
اسلام کی حیثیت و عزت کا بڑا حصہ علما کے ہاتھوں میں ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے مشہد مقدس میں منعقدہ دوسرے قومی اجلاس اور مالی امور کے ذمہ داران و محاسبین کے خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس مقام پر ہیں جہاں اسلام اور اسلامی حاکمیت کی بڑی حد تک عزت اور وقار علماء اور روحانیت سے وابستہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے مشہد مقدس میں منعقدہ دوسرے قومی اجلاس اور مالی امور کے ذمہ داران و محاسبین کے خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس مقام پر ہیں جہاں اسلام اور اسلامی حاکمیت کی بڑی حد تک عزت اور وقار علماء اور روحانیت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں حوزہ ہای علمیہ کے مالیاتی نظم و نسق اور تنظیمی ڈھانچے میں ارتقاء کے لیے مؤثر ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ علما ہمیشہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ دینی ادارے اپنے فرائض پوری دقت اور استحکام کے ساتھ انجام دیں اور اس عمل میں مالی امور کے نگہبانوں اور حسابداران کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ذمہ داریاں وقتی ہوتی ہیں مگر ان کی پائیداری کا انحصار درست اور امانت دارانہ کارکردگی پر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت علی علیہ السلام کا فرمان بھی نقل کیا کہ جو شخص امانت میں خیانت کرے اور اسے درست مصرف نہ کرے، وہ ذلت اور رسوائی کو اپنے اوپر لازم کر لیتا ہے۔

حجت الاسلام فرخ فال نے مزید کہا کہ حوزہ ہای علمیہ کا اصل ثمرہ تبلیغ دین ہے، یہی مشن صدرِ اسلام سے لے کر آج تک ائمہ معصومین علیہم السلام اور علما کی قربانیوں سے جاری ہے۔ انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ ہجرت کو دینی و حوزوی فعالیتوں کا نقطہ آغاز قرار دیا اور کہا کہ آنحضرتؐ نے سب سے پہلا تبلیغی گروہ آمادہ کیا، جو راہِ حق میں شہید ہوئے، لیکن مشن کبھی رکا نہیں۔

انہوں نے مالی وسائل کی حفاظت، شفافیت، قوانین کی پابندی، اسراف سے پرہیز اور بروقت و درست مصرف کو مالی ذمہ داران کے لیے بنیادی تقاضا قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha