۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر:گردهمایی اءمه جماعات مساجد شهرستان آران وبیدگل

حوزہ / ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایران میں حالیہ فسادات کو حق کے خلاف باطل کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا: مساجد کے پیش نماز حضرات کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان فسادات میں دراصل امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے شہر آران و بیدگل میں اس شہر کے پیش نمازوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسجد کے پیش نماز کی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیہ نمازوں کے درمیان خدا پر ایمان کے متعلق گفتگو کریں۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے علوم دینی ،اخلاقی، تربیتی اور شرعی کی ترویج میں مساجد کے کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نماز گزار جب مسجد سے خارج ہو تو اس کے پاس دینی اور اخلاقی مسائل کا ایک ذخیرہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: پیش نماز حضرات کو چاہئے کہ خدا پر راسخ ایمان کے متعلق گفتگو کریں اور ہر روز پانچ منٹ تفسیر قرآن کریم، معارفِ نہج البلاغہ اور معارفِ صحیفہ سجادیہ بیان کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے محراب اور مسجد کو دشمن کے خلاف جہاد کا مقام قرار دیتے ہوئے کہا: امام جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ محراب سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کو دشمن سے مقابلہ کے لیے آمادہ کرے۔

شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکیوں کی دشمنی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: امریکی اپنے آپ کو حقوقِ بشر کا علمبردار کہتے ہیں لیکن وہ درحقیقت حقوق بشر کے سب سے بڑے مخالف اور ناقض ہیں۔

انہوں نے کہا: پیش نماز حضرات کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے جرائم سے لوگوں کو آگاہ کریں۔ انہیں چاہیے کہ وہ انقلاب اسلامی کی خدمات کے متعلق گفتگو کے علاوہ لوگوں کو دشمن کی سازشوں سے بھی آگاہ کریں۔

کا شان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ایران میں حالیہ فسادات حق کے خلاف ہیں۔ پیش نماز حضرات کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ حالیہ فتنہ و فسادات کی پشت پر امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: امریکہ کبھی ملت ایران کے مقابلے میں اتنا ذلیل اور رسوا نہیں ہوا ہے جتنا اب ہوا ہے اور ایران کی عزت و سربلندی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے مرہون منت ہے۔

امام جمعہ کا شان نے بلوؤں میں لوگوں کی عدم شرکت کو دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے بھی کہا ہے کہ لوگوں نے شورشیوں اور فسادیوں کا ساتھ نہ دے کر دشمن کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر انقلابِ اسلامی نے یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ شورشیں اور فسادات بہت جلد ختم ہو جائیں گے اور لوگ مزید جوش و ولولے سے اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔

ایران میں حالیہ فسادات حق کے خلاف باطل کی جنگ ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .