۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جلسه روشنگری مدرسه علمیه سلماس

حوزہ/حجۃ الاسلام امامی نے کہا کہ مغرب کو انسانی شناخت کی ایسی تعریف کرنی چاہیے جو عام فہم ہو۔ مغرب میں انسانیت کی سب سے زیادہ تذلیل ہوتی ہے اور وہ دوسروں سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرتا ہے، یہی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغرب کی دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام منصور امامی نے ایران کے شہر ارومیہ میں مدرسۂ علمیہ امام علی علیہ السلام سلماس کے طلباء سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ دور حاضر، شناخت و معرفت کی عالمی جنگ کا دور ہے، کہا کہ آج دنیا شناخت کی عالمی جنگ کا شکار ہے، جو عام طور پر انسانی تاریخ میں جاری رہی ہے، عالمی استعماری طاقتیں انسان کی ایسی تعریف کرنا چاہتی ہیں کہ انسان کو اس تعریف پر یقین آجائے جو اس کیلئے کی جا رہی ہے۔

اسلام کا استعماری فکر و سوچ سے مقابلہ ہی مغرب کی انقلابِ اسلامی سے دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی تعریف کے مطابق انسان، ایک ایسا حیوان ناطق ہے جسے اپنی منزل کا راستہ معلوم ہے نیز ذہین اور کمال کی منزلوں پر پہنچا ہوا ہے۔ اس تعریف کے ساتھ انسان کو معنویات کی ضرورت نہیں۔ وہ ہر چیز میں صرف اپنا فائدہ دیکھے اور ان مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات حتی ظالمانہ اقدامات سے بھی گریز نہ کرے۔

اسلام کا استعماری فکر و سوچ سے مقابلہ ہی مغرب کی انقلابِ اسلامی سے دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے

مغربی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کی تشکیل اور آزادی کی تاریخ 250 سال سے کم ہے، جس میں سے 230 سال جنگ میں گزرے اور جہاں جہاں وہ ملوث ہوا وہاں فتنہ و فساد ہوا ہے۔ امریکہ اخلاق کی زبان نہیں سمجھتا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں خدا اور انبیاء علیہم السلام کے خلاف تو بات ہو سکتی ہے لیکن کسی کو حق نہیں کہ وہ مغربی فکر کی بنیاد ڈارون کے نظریہ کے خلاف بولے۔

اسلام کا استعماری فکر و سوچ سے مقابلہ ہی مغرب کی انقلابِ اسلامی سے دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے

انہوں نے بیان کیا کہ مغرب کو انسان کی ایسی تعریف کرنی چاہیے جو عام فہم ہو۔ مغرب میں انسانیت کی سب سے زیادہ تذلیل ہوتی ہے۔ مغربی معاشرے میں امیر لوگوں کا زیادہ احترام کیا جاتا ہے۔ مغرب میں طبقاتی نظام اور سرمایہ دارانہ لبرل سوچ کا غلبہ ہے۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مغرب کی دشمنی کی سب سے اہم وجہ یہی ہے، کیونکہ ایران میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام امامی نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی ایک خاص نظریہ کا حامل ہے اور اسی نظریہ کے مطابق مغربی نظریات پر حملہ کرتا ہے۔ اسلامی طرز فکر میں تمام انسانوں حتی کہ انبیاء اور ائمہ علیہم السلام کی شناخت خدا کے ذریعہ ہوتی ہے۔

اسلام کا استعماری فکر و سوچ سے مقابلہ ہی مغرب کی انقلابِ اسلامی سے دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کا الہی ہونا، انسان کے کمال یافتہ حیوانی پہلو کے ساتھ ٹکراؤ رکھتا ہے۔ جوانی کا وقت انسان کی شناخت کیلئے سب سے اہم وقت ہے، نیز سب سے اہم چیز جو انسان کی شخصیت سازی میں کارگر ثابت ہوتی ہے وہ سوال جواب کرنا اور رول ماڈل قرار دینا ہے۔

مغربی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ مغربی دنیا اور استعماری طاقتیں لوگوں کے ذہن میں سوال ایجاد ہونے سے پہلے ان کے جوابات دیتی ہیں نیز لوگوں کے رول ماڈل انتخاب کرنے سے پہلے ہی ان کیلئے رول ماڈل قرار دیتی ہیں تاکہ با آسانی دنیا کو پریشان و سرگرداں کر سکیں۔

اسلام کا استعماری فکر و سوچ سے مقابلہ ہی مغرب کی انقلابِ اسلامی سے دشمنی کی سب سے اہم وجہ ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .