۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امام جمعه اردبیل

حوزہ/ امریکہ کا قانون یہ ہے کہ کسی بھی شخص اور ملک پر شبہ ہوتے ہی اس پر حملہ کر کے قتل اور لوٹ مار کرو، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں امریکی پولیس کے ہاتھوں 900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن آملی نے آج اردبیل میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ حالیہ واقعات میں ایسے مسائل ہیں جن کی طرف قوم کو توجہ دینی چاہیے، تمام تر شر افکنی اور قتل و غارت گری کے باوجود ملک کی سیکورٹی فورسز نے خوف خدا کی وجہ سے ہتھیار نہیں اٹھائے اور عالمی استکبار اپنی میڈیا طاقت سے قتل و غارت گری میں اپنی جیت دیکھتا ہے، اس دوران ایران کی مظلوم پولیس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے لیکن میڈیا دنیا کو یہ نہیں دکھاتا۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ فسادات میں اب تک تقریباً 100 فوجی اور شہید ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری سیکورٹی فورسز نے کسی بھی طرح سے ہتھیار نہیں اٹھائے اور یہ ایک قابل قدر اقدام ہے جبکہ وہ اس فتنہ کو بندوق کے دم پر آسانی سے دبا سکتے تھے۔

صوبہ اردبیل میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: عالمی استکبار اپنی میڈیا کی طاقت سے لوگوں کے ذہنوں میں جھوٹ ڈالتا ہے اور اپنی طاقت سے بعض لوگوں کے ذریعہ فساد پھیلاتا ہے، اور یہ عجیب بات ہے کہ دشمن دشمن قتل و غارت کو نظام اسلامی کی طرف منسوب کرتا ہے۔ لوگوں قتل کرنا اور نظام کی طرف منسوب کرنا یہ معاویہ کا طریقہ ہے، معاویہ نے عمار کو شہید کیا اور کہا کہ علی (ع) نے قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا: حالیہ فسادات میں پولیس فورس اور سیکورٹی فورسز نے اپنی جانیں گنوانا مناسب سمجھا لیکن قوم کو تکلیف پہنچے نہیں دیا۔

امریکی بین الاقوامی تعلقات کا قانون یہ ہے کہ کسی بھی شخص اور ملک پر شبہ ہوتے ہی اس پر حملہ کر کے قتل اور لوٹ مار کرو، گزشتہ 7 ماہ میں امریکی پولیس کے ہاتھوں 900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .