۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جان کربی

حوزہ/ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے ایک بار پھر ایران اور چین میں فسادات اور بد امنی کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر ’جان کربی‘ نے منگل کی صبح ایران اور چین میں بدامنی اور فسادات کی حمایت کی۔

وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ’جان کربی‘ نے دعویٰ کیا: چاہے ایران ہو یا چین، ہم پرامن احتجاج اور آزادانہ اجتماع پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران اور چین میں فسادات کی حمایت کرتا ہے، لوگ اپنے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کے تمام جرائم میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہے اور امریکہ کے اس دہشت گردانہ رویے پر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، اور ایران میں حالیہ فسادات کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازش کسی پر مخفی نہیں ہے اور امریکہ بارہا اس چیز کا اعتراف بھی کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .