۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علی فدوی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل علی فدوی نے ایران دشمن چینل ’’ایران انٹرنیشنل‘‘ کے بعض سرغنوں کی گرفتاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ امریکی جاسوسی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل علی فدوی نے ایران دشمن چینل ’’ایران انٹرنیشنل‘‘ کے بعض سرغنوں کی گرفتاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ امریکی جاسوسی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ 44 سال سے حق اور باطل کی جنگ جاری ہے اور ہمارا مخالف فریق اپنی طاقت کے زور پر سب کچھ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ان تمام کوششوں کے باوجود انہیں ایک بھی کامیابی نہیں ملی، دشمن جو چاہتا ہے کرتا ہے اور ہم وہی وہی کرتے ہیں جو اللہ کا حکم ہوتا ہے تاکہ ہم دشمن کو شکست دے سکیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات میں ملوث دشمن چینلز کے کچھ سربراہان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان لوگوں کو عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت ان لوگوں کے بارے میں کیا فیصلہ دیتی ہے کیونکہ یہ لوگ نہ صرف ایران انٹرنیشنل چینل سے رابطے میں تھے جو دشمن کی جاسوسی ایجنسی کا حصہ ہے بلکہ یہ لوگ امریکہ کی جاسوسی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی رابطے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .