۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آمریکا

حوزہ/ عراق کے سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی اب بھی ملک میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ کی سیکورٹی کمیٹی کے رکن احمد رحیم نے بتایا ہے کہ امریکہ عراق کے صوبہ دیالہ کے بعض علاقوں بالخصوص حمرین اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گھات لگائے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔ یہ دہشت گرد ان علاقوں سے عراقی سیکورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عراق کے رکن پارلیمنٹ شیخ شعلان الکریم نے کہا ہے کہ امریکی فوجی عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بہت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے جہاں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی فوجی سادہ کپڑوں میں دہشت گردوں کے ساتھ نظر آئے جو دہشت گردوں کی آزادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

عراق سے ملنے والی شام کی سرحد پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کے تناظر میں ایک عراقی مبصر صباح العقیلی کا کہنا ہے کہ ان امریکی فوجیوں کی وہاں موجودگی شام کے لیے بہت خطرناک ہے کیونکہ موجودہ حالات میں وہ سرحد پر مکمل کنٹرول قائم کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہونے کے باوجود امریکہ اب بھی عراق کے اندر قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور وہاں غیر قانونی طور پر موجود ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .