۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تحریم

حوزہ/ امریکی حکومت نے تحریک حزب اللہ لبنان اور شمالی کوریا کے حکام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شام کو امریکی وزارت خزانہ نے تحریک حزب اللہ لبنان سے وابستہ کئی افراد اور اداروں اور شمالی کوریا کے متعدد عہدیداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کو مالی خدمات فراہم کرنے یا اس کے لیے ہتھیار خریدنے پر 2 افراد اور 2 اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے تین عہدیداروں پر پابندیاں:

امریکی حکومت نے جمعرات کی شام کو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے میں شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کا بہانہ بنا کر پیونگ یانگ حکام کے خلاف پابندیاں بھی عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا کے تین اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی ہے جو نئے Hwasong-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے سے براہ راست منسلک تھے۔

امریکی وزارت کے بیان کے مطابق شمالی کوریا کے تین عہدیداروں نے، جن پر پہلے اپریل میں یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا اور میزائل پروگرام پر ملک کے رہنماؤں کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .