۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حزب اللہ ڈرون

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کی تعیین پر انجام پانے والے مذاکرات کو مقاومت کی جنگی صلاحیت سے اسرائیل کا خوفزدہ ہونا قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کی تعیین پر انجام پانے والے مذاکرات کو مقاومت کی جنگی صلاحیت سے اسرائیل کا خوفزدہ ہونا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے امکان کو سامنے رکھتے ہوئے مقاومت نے اپنے جنگی ڈرون کے ذریعے تھریٹ جاری کیا اور جب امریکہ اور اسرائیل نے کاریش کی فضاوں میں مقاومت کی ائیر پاور کا مشاہدہ کیا تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی اور انہیں یقین ہوگیا کہ مقاومت، لبنان کے حقوق کے دفاع کے لئے عسکری صلاحیت کے استعمال پر سنجیدہ ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کی مشترکہ آبی حدود میں واقع کاریش نامی منطقے میں موجود گیس کے ذخائر کے اخراج پر کشمکش چل رہی تھی اور غاصب صیہونی ریاست لبنان کو کمزور سمجھ کر متنازعہ علاقے سے گیس کے غیر قانونی اخراج پر تل گئی تھی جسے مقاومت نے ڈرون کے ذریعے طاقت کی زبان استعمال کرتے ہوئے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .