۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جنبش امل و حزب الله لبنان

حوزہ/حزب اللہ اور تحریکِ امل لبنان نے ایک مشترکہ بیان میں پانی، تیل اور گیس کے وسائل کو استعمال کرنے کے لبنانی حق پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور تحریکِ امل لبنان نے ایک مشترکہ اجلاس میں پانی، تیل اور گیس کے وسائل کو استعمال کرنے کے لبنانی حق پر زور دیا ہے۔

دونوں پارٹیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج حزب اللہ اور تحریکِ امل لبنان کے پانی، تیل اور گیس کے وسائل کو غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے بغیر اور بغیر کسی کمی کے استعمال کرنے کے حق پر زور دیتی ہے۔

حزب اللہ اور تحریکِ امل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ یہ لبنان کا حق ہے کہ وہ گزشتہ برسوں کی طرح اپنے حقوق، سمندری اور زمینی وسائل کے تحفظ کے لئے اپنے اختیار اور طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ان وسائل کا دفاع کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .