۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
منسق عام جبهة العمل الاسلامي في لبنان يستقبل المستشار الثقافي الإيراني الجديد في برجا

حوزہ / لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ نے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کے رابطہ کار شیخ زہیر جعید سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ نے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کے رابطہ کار شیخ زہیر جعید سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے ایران کے سابق مشیر سید محمد مرتضیٰ موسوی کے کردار بالخصوص فکری اور ثقافتی میدان میں اتحاد اسلامی اور تقریبِ مذاہب میں ان کے کردار کو سراہا۔

شیخ جعید نے ایران کے نئے مشیر کی موفقیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کی جانب سے مشترکہ قومی مفادات اور ثقافتی پروگراموں کے لیے باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے جمہوریہ اسلامی ایران کے پدرانہ اور برادرانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کے تمام طبقات کی یکجہتی اور ان کی حمایت کے لئے خصوصی کردار ہے اور جمہوریہ اسلامی اس سلسلہ میں کئی ایک سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا بھی متحمل ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اسلامی ممالک کی حمایت میں اپنے مؤقف کو تبدیل نہیں کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .