۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا: جب تک ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ موجوف ہیں نیتن یاہو کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے جمعرات کے روز ایک تقریر میں مزید کہا: اسرائیل کو مغربیوں نے اس خطے میں ان کے آلہ کار کے طور پر تخلیق کیا تاکہ مستقبل میں اس کے ذریعے دنیا میں خطے کے مال و ثروت کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر سکیں۔

انہوں نے کہا: جب اہل مغرب براہ راست اخراجات کے بغیر کسی کامیابی کی تلاش میں ہوتے ہیں تو وہ اسرائیل کو استعمال کرتے ہیں۔ خاص طور پر چونکہ اس کی تخلیق کا فلسفہ مجرمانہ اہداف کا حصول ہے جن کا انسانیت، انسانی حقوق اور قوموں کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا: ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ اسرائیل خطے میں مسائل اور پیچیدگیوں کا اصل سبب ہے اور عرب اور اسلامی نظام کی تمام مشکلات اسرائیل کے وجود اور سازشوں کی وجہ سے ہیں۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا: ہمارے نقطہ نظر سے اسرائیل غاصب، مجرم اور غاصب دشمن ہے جسے مقبوضہ فلسطین سے نکال دینا چاہیے۔

شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کے حالیہ پارلیمانی انتخابات اور اس کے نتائج کے بارے میں کہا: یہ انتخابات ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی پارٹی جیتتی ہے اور کون سی پارٹی ہارتی ہے۔ ہم ایسا نہیں سوچتے کہ اگر ان میں سے کوئی ایک جیت جاتا ہے تو یہ ہمارے لیے آسان یا مختلف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل ہمارے لئے صرف ایک قابض، مجرم، غاصب اور ظالم کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس حکومت کا صدر کون ہے یا وزیر اعظم کون ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .