۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ عراق کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ریاض نے ایران کے خلاف اپنا گھناؤنا میڈیا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے مذموم اور اشتعال انگیز کردار کو ادا کر رہا ہے اور اس تناظر میں اپنے میڈیا اور تکفیری پروپیگنڈے کو استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ نے ایران کے شہر شیراز حرم حضرت شاہ چراغ علیہ السلام پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔عراق کی حزب اللہ نے ایک بیان میں حضرت شاہ چراغ ؑ کے حرم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی شیطانی اور نجس حکومت ایران کے خلاف اپنی گھناؤنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حالات کو کشیدہ کرنے کے لیے ان کی سازشیں جاری ہیں۔ سعودی نے دنیا کی تمام زبانوں میں اپنے گندے میڈیا مشنز کا آغاز کیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے حالات کو خراب کرنے کے لیے ایرانی شہروں کا رخ کیا ہے اور اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

عراقی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آل سعود کے قصاب سرشت محمد بن سلمان خون کی ہولی کھیل رہا ہے ، اور اپنی خفیہ مجرم اور تکفیری شاخ داعش کو شہریوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر اکسا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .