۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سعودی امریکہ اختلاف

حوزہ/ ایک امریکی سینیٹر کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ واشنگٹن ریاض کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی روک دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں جب یوکرین کے وزیر اعظم ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز سعودی عرب کی طرف سے اپنے ملک کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

دریں اثنا، بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے سعودی عرب کے فیصلے سے امریکا ناراض ہے۔

اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد، متعدد امریکی قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیں۔

جمعے کے روز CNN سے بات کرتے ہوئے، امریکی سینیٹ کی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے رکن، ریس کوئنز نے کہا: "اس بات کا امکان ہے کہ صدر جو بائیڈن سعودی عرب کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔" انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .