۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امام جمعه اردبیل

حوزہ / امام جمعہ اردبیل نے کہا: یورپی یونین، مغربی ممالک اور امریکہ سے وابستہ بین الاقوامی اداروں کے دہرے معیار ہیں۔ وہ اسرائیل کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام اور آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے شہریوں کے قتل پر تو خاموش ہیں لیکن ایران میں ایک خاتون کے فوت ہوجانے پر سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے اور لوٹ مار کے احکام صادر کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر اردبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران میں ہوئے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: مہسا امینی کی وفات پر مغربی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ردعمل پر تعجب ہے۔ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے شہریوں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟۔

انہوں نے مزید کہا: ان کے اپنے ہاتھ بے گناہ انسانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا: یہ فلسطینی صحافی "شیرین ابوعاقلہ" کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا انہیں اسرائیل سے بات کرنے کی جرأت نہیں ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا: آل سعود نے ترکی میں اپنے قونصل خانے میں جمال خاشقچی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے۔ کیا یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو یہ نظر نہیں آتا؟

 ایران کے صوبہ اردبیل میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ امریکہ میں سیاہ فاموں پر اس ملک کی پولیس کے ظلم و تشدد کے وقت کہاں تھے؟ گزشتہ 9 ماہ میں امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 733 افراد قتل ہوئے ہیں۔ اس پر مغربی ممالک کیوں خاموش ہیں؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .