حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں دو فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صیہونی فوجی مختلف حیلوں اور بہانوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی شہری بھی اپنی مزاحمت سے ان مظالم کا مقابلہ کرتے ہیں۔
پیر کے روز موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب الجزون پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے کار میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والے صہیونی شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی جاں بحق جب کہ ایک فلسطینی شخص کے شدید زخمی ہونے کی خبرہے ۔
شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شہداء کی لاشوں کو اسرائیلی فوج نے دینے سے انکار کر دیا ہے اور وہ انہیں ان کی آخری رسومات ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ادھر نابلس بریگیڈ کے جنگجوؤں نے پیر کو ہی نابلس میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔