۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جہاد اسلامی فلسطین

حوزہ/ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ شہر جنین کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے جرائم اور چار فلسطینیوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمیٰ نے جنین کیمپ میں چار فلسطینیوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بے گناہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی جرائم اور تجاوزات کے خلاف عوام کی مزاحمت بدستور جاری رہے گی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق طارق لمیٰ نے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی قوم اور اس کی سرزمین کے خلاف جرائم اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور کیمپوں اور جنین کیمپوں میں ہمارے ہیروز اور جوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت کبھی بھی ہتھیاروں کو زمین پر رکھنے کو قبول نہیں کرے گی اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرتی رہے گی اور اپنی بیان کردہ پالیسیوں پر قائم رہے گی۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے تل ابیب میں اسرائیل مخالف کارروائیاں کرنے والے جنین کیمپ اور شہید رعد حازم کے گھر پر حملہ کر کے ان کے بھائی سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .