حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین میں جاری صیہونی افواج کے آپریشن میں اب تک 9 بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے سربراہ محمود السعدی کے مطابق صیہونی فوجی زخمیوں کو امداد پہنچانے میں روکاٹ بنے ہوئےہیں جس کی وجہ سے بروقت امداد نہ پہنچنے کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی طرح فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی غاصب افواج کی جانب سے جنین کے ہسپتال میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے گیے جس کی وجہ مریضوں اور چھوٹے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صیہونی نیوز رپورٹر کے مطابق جنین میں جاری آپریشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک براہ راست ملوث ہے اور اس کاروائی کو لیڈ کر رہی ہے۔