۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی

حوزہ/ انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 21 فلسطینی صحافی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 21 فلسطینی صحافی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی جس کا صدر دفتر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع ہے، نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت صحافیوں کو گرفتار کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت 21 فلسطینی صحافی اس حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس اقدام سے صیہونی حکومت کا ہدف فلسطینی قوم کے خلاف اس حکومت کے جرائم کو منظر عام پر لانے کی فلسطینی صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

اس تنظیم نے صیہونی حکومت کی طرف سے صحافیوں اور دیگر فلسطینی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی پالیسی کی مذمت کی، یاد رہے کہ اس سلسلہ میں فلسطینی صحافیوں کی یونین نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ سنہ 2000 سے اب تک 55 صحافیوں اور نامہ نگاروں کو صہیونی افواج نے شہید کیا ہے۔

اس کے علاوہ سنہ 2018 سے اب تک غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے تمام علاقوں میں صہیونی افواج کی براہ راست گولیوں، ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور لاٹھیوں کی وجہ سے 144 فلسطینی صحافی زخمی ہو چکے ہیں،م۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی صحافیوں کا اس بہانے سے پیچھا کرتی ہے کہ یہ لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .