۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ؍یروشلم میں قابض صہیونی ریاست کی فوجیوں اور نمازیوں کے درمیان مسجد الاقصی میں جھڑپوں کی تازہ ترین خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ قطری نیوز چینل العربی نے چند منٹس قبل اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔

اس عربی زبان نیوز چینل نے فلسطینی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے مطابق، زخمی ہونے والوں کی تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی ریاست کی قابض فوج نے آج صبح - جمعہ کو مسجد الاقصی کے صحن اور احاطے پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا۔

بعض ذرائع کے مطابق آج صبح ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی ملیشیا نے گولیاں برسانے کے علاوہ فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس بھی فائر کی۔

صہیونی عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر سڑکوں کو بند کر دیا تاکہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے طبی سہولیات تک لے جانے سے روکا جا سکے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے مسجد الاقصی کے صحن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ناجائر صہیونی فورسز نے مسجد لاقصی کے صحن میں فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو صہیونی فوج نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا، اپنی افواج اور ساز و سامان کو مضبوط کیا اور مسجد الاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے قریب تقریباً 3000 نئے فوجی تعینات کر دیے۔

ان پابندیوں کے باوجود اسلامک اوقاف کے دفتر نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ 27 رمضان المبارک کی رات الاقصیٰ اسکوائر پر آنے والے نمازیوں کی تعداد 250,000 تک پہنچ گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .