جمعہ 29 اپریل 2022 - 15:18
عالمی یوم القدس مارچ میں ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی

حوزہ؍عالمی یوم القدس مارچ کے دوران ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائل "خیبر شکن" کی نقاب کشائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ 1450 کلومیٹر تک مار کرنے والا یہ میزائل دنیا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہے۔

واضح رہے کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا ہے تاکہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم کو بھلایا نہ جائے۔

یہ تقریب دنیا بھر کے آزادی پسندوں کی شرکت کے ساتھ 90 سے زائد ممالک میں بھی منعقد کی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں تنظیموں، اداروں، قانونی اور حقیقی شخصیات نے لوگوں کو اس شاندار مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha