حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، "محمد شہباز شریف"، جو اس وقت حج کے لیے سرزمین وحی میں ہیں، نے یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کے عالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قبلہ اول تمام مسلمانوں کی روح کی تسکین کا باعث ہے، پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف قرار دادوں پر عمل دنیا میں پائیدارامن لاسکتا ہے، ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مسلمان قوم نے حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کرکے مسجد الاقصی پر صیہیونی حملے اور نہتے فلسطینی نمازیوں کو دبانے کی مذمت کی ہے اور آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان بھر میں عالمی یوم قدس کے شاندار جلوس نکالے جائیں گے جس میں پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شرکت ہوگی جو کہ پڑوسی ملک کے مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور وزارت خارجہ سمیت دیگر پاکستانی حکام نے حال ہی میں پیغامات اور بیانات میں مسجد الاقصی پر صیہونی غاصبوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔