حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍"خواتین اور قدس شریف" کی بین الاقوامی کانفرنس عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطین انتفاضہ کانفرنس کے اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی۔
جامعۃ الزہرا ؑپاکستان (سکردو بلتستان)کی مدیر محترمہ معصومہ جعفری نے کانفرنس میں کہا: "قابض حکومت کا خاتمہ آخر کار زوال پذیر ہے، جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے اپنی تقاریر میں متعدد بار اس مسئلے کا ذکر کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "مزاحمت خلوص اور اعتماد کے ساتھ جیت جائے گی، اور دنیا سمجھے گی کہ حقداروں کا اپنا مقام ہے۔ مقام معظم رہبری نے اپنی تقاریر میں بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم مزاحمت کے محور کا دفاع کریں گے۔" مزاحمت کے نوجوانوں میں انقلابی جذبہ اور استقامت ہونی چاہیے۔
آخر میں پاکستانی خاتون نے مزاحمت میں خواتین کے کردار کا تذکرہ کیا اور کہا: حضرت زینب (س) اور حضرت زہرا (س) مزاحمت میں خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی کانگریس "خواتین اور قدس شریف" عالمی مجلس اہل بیت (ع) اور دیگر متعلقہ اداروں کی شرکت سے منعقد ہوئی۔ ایران کے اندر اور باہر سے مہمانوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔