جمعرات 11 اگست 2022 - 17:28
زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، خواہر سائرہ ابراہیم

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا مقصد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ہدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کے زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا مقصد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ہدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔

انہوں نے ریاستی اداروں کو بھی تنبیہ کی کے بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے اور اصل ہاتھ کو پکڑا جائے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .