حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابقہ مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کوئٹہ کے امام جمعہ کو بغیر ثبوت گرفتار کرنے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ حسنین وجدانی کو اس طرح بلاجواز اور بغیر ثبوت کے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم حق و سچ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، چاہیئے اس کے لئے ہمیں جتنا بھی ظلم سہنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ملک خداداد پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ایک ملک ہے اور اس کا آئین ہم سب کو اجازت دیتا ہے کہ ہم سچ کے لئے لڑیں لیکن کسی امام جمعہ کو اس طرح بغیر قانونی کاروائی کے گرفتار کرنا انصاف و عدل کی توہین ہے ہم اس غیر آئینی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور علامہ حسنین وجدانی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔