۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
گلگت بلتستان

حوزہ/مادران ملت گلگت بلتستان ومجلس وحدت المسلمین یوتھ کی جانب سے ایک پروگرام بعنوان زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نظر میں، گلگت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی امام جمعہ گلگت سید راحت حسین الحسینی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مادران ملت گلگت بلتستان ومجلس وحدت المسلمین یوتھ کی جانب سے ایک پروگرام بعنوان زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نظر میں، گلگت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی امام جمعہ گلگت سید راحت حسین الحسینی تھے۔

مرکزی جامع مسجد گلگت کے امام جمعہ نے کہا کہ مذہب اسلام عورت کیلئے مکمل ضابطہ حیات رکھتا ہے اور اسلام سے زیادہ کسی اور مذہب نے نہ عورت کو حقوق دیئے ہیں اور نہ آزادی دی ہے۔ عورت کی آزادی کا نعرہ استکبار کی سازش ہے۔

مسلمان مائیں بہنیں پوری دنیا کیلئے مثال ہیں: علامہ سید راحت حسین الحسینی

قائد ملت گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کی مائیں کسی بھی ملت کا فخر و وقار ہوتی ہیں اور مسلمان مائیں بہنیں پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کے حجاب میں عورت کی طاقت ہے اور حجاب میں ہی عورت کی اصل شناخت ہے۔

رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراہیم نے زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں پروگرام سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ جو نعرہ آج یہودی و نصاری مسلمانوں کے خلاف سازش کے تحت لگا رہےہیں اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مسلمان مائیں بہنیں پوری دنیا کیلئے مثال ہیں: علامہ سید راحت حسین الحسینی

انہوں نے کہا کہ ایران میں حجاب رکاوٹ کا نعرہ لگانے والے رہبریت کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں آل یہود نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کر سبق حاصل کیا ہے اب وہ اس سازش کو عالم اسلام میں پھیلانا چاہتا ہے۔

مسلمان مائیں بہنیں پوری دنیا کیلئے مثال ہیں: علامہ سید راحت حسین الحسینی

یاد رہے کہ یہ پروگرام، مادران ملت گلگت بلتستان و مجلس وحدت یوتھ فورم کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .