۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سائرہ ابراہیم

حوزہ/ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر بزدلانہ واویلا کر رہیں ہیں وہاں مسلم حکمران بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت/ گلگت میں مادران ملت و مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام تکریم شہدا کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مادران ملت گلگت بلتستان و مجلس وحدت المسلیمن شعبہ خواتین گلگت سابقہ مرکزی سیکٹرٹری یوتھ و وائس چئیر پرسن مادران ملت ویلفئیر آرگنائز یشن گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہاکہ اسلامی مقاومت کی تمام کامیابیاں شہید سلیمانی کی مرہون منت ہیں قاسم سلیمانی جیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے فلسطین کے مسلمانوں کو جدید جنگی اسلوب سکھائے جس کی بدولت حماس نے غاصب اسرائیل کے خلاف عملی جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام شہید سلیمانی کی شاہانہ زندگی پر رشک کرتا ہے انہوں نےکہا کہ ہم شہید سلیمانی اور شہید آغا سید ضیا الدین رضوی سمیت لاکھوں شہداء کی وجہ سے ہر ظالم کے خلاف نبرد آزما اور ہر مظلوم کے حمایت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہ شہید ضیاءالدین اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونہ تھے اور انہوں نے ساری زندگی گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد میں گزار دی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پوری دنیا میں اسلام دشمنوں نے ہمیشہ پیٹھ پہ چھرا گھونپا لیکن شہید سلیمانی کے فرزندوں نے ہمیشہ دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دئیے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باسی گزشتہ 22دنوں سے سڑکوں پر ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں خطے کے عوام کو متنازعہ حقوق دیئے جاریے ہیں نہ پاکستانی تسلیم کئے جاتے جس کی وجہ سے خطےکو سات دہائیوں سے بے آئین رکھا ہواہے,اور سبسڈی صرف گندم پر باقی ہے اب اسی کو بھی ختم کیا جارہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ہڈر کو چالیس روز گزر گے لیکن معلوم قاتل اب تک حکومتی گرفت سے باہر ہے انہوں نے کہا کے اس طرح کے روئیے سے امن پسند معاشرے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا عالمی استعماری طاقتوں نے مسلم ممالک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کے مسلم دنیا کے خلاف امریکہ برطانیہ کے وحشیانہ اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہی ہیں۔

انہوں نے کہا کے مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر بزدلانہ واویلا کر رہیں ہیں وہاں مسلم حکمران بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .