۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ملکی بحریہ نے ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ملکی بحریہ نے ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ یمن پر حملے کرکے یمنی جیالوں کو خوفزدہ کرنے کی مسلسل ناکام کوشش کررہے ہیں، جب کہ دنیا جانتی ہے کہ یمنی قوم نے کبھی کسی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز پر حملہ کامیاب رہا اور ہمارا میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں تمام بحری جہاز محفوظ ہیں، صہیونی بحری جہازوں اور اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کے علاوہ کسی کو خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ناجائز دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی جہازوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .