حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے فلسطین میں الاسراء یونیورسٹی پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ میں الاسراء یونیورسٹی کی عمارت پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔
الاسراء یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں 3 ہزار سے زائد تاریخی اور قدیم کتابیں، دستاویزات اور مخطوطات رکھے گئے ہیں۔
الاسراء یونیورسٹی 2014 میں غزہ میں قائم کی گئی تھی، یونیورسٹی کا مرکزی دفتر غزہ شہر کے التفاح علاقے میں ہے، الاسراء یونیورسٹی عرب یونیورسٹی، اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ایسوسی ایشن، اسلامی یونیورسٹیوں کی انجمن، عالمی سائنسی اداروں اور عرب یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کی رکن ہے۔