۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
برلین

حوزہ/ غزہ میں جاری نسل کشی کے سلسلے میں جرمنی کی حمایت کے خلاف برلن میں لوگوں نے اس موقف پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاں پوری دنیا میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں وہیں جرمنی کے دار اکحکومت برلن میں بھی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ کے سلسلے میں اپنے ملک کے موقف کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔

جرمن میڈیا نے بدھ کو علی الصبح اطلاع دی ہے کہ برلن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم اور نسل کشی کی حمایت میں اپنے ملک کے حکام کے موقف پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا۔

آغاز جنگ سے اب تک 102 دن گزرنے کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے 10 ہزار 400 بچوں کی تعداد ہے، غزہ کی 2.2 ملین (22 لاکھ)کی آبادی میں سے تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور غزہ کا 60 فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے یا شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل پرتگال کے دارالحکومت لزبن شہر میں ہزاروں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا، پرتگالی مظاہرین نے لزبن میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کے پاس ایک بڑا احتجاجی بینر نصب کیا، جس پر لکھا تھا: "امریکہ اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔ جنگ بندی"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .