۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تبریز

حوزہ / ایران کے شہر زنجان میں گزستہ روز نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور فلسطین میں غاصب صیہونیوں کے جرائم کے خلاف ریلی نکالی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار کی رپورٹ کے مطابق، زنجان کے نمازیوں نے گزشتہ روز نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی ۔

اس ریلی میں شریک زنجان کے شہریوں نے مردہ باد اسرائیل ، مردہ، امریکہ اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ وہ کہہ رہے تھے فلسطین کا دفاع ہمارے لیے عزت و سربلندی ہے اور اسرائیل کی نابودی ہماری ملت کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے غزہ، رفح اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں صیہونی جارحیت پر دنیا کے کچھ ممالک کی خاموشی بلکہ حمایت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .