۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین امریکی وزیر جنگ اور قومی سلامتی کے مشیر کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے، جب کہ لندن اور کیوبا میں بھی لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ میں جنگ مخالف گروپ نے امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی رہائش گاہوں کے سامنے جمع ہو کر غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کیا جب کہ لندن اور کیوبا میں بھی لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔

ورجینیا میں امریکی وزیر جنگ آسٹن کے گھر کے سامنے "جنگی مجرم کے لیے نئے سال کی کوئی عید نہیں" کے عنوان سے ایک ریلی نکالی گئی جبکہ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی امداد و حمایت کے خاتمے جیسے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت پر غزہ میں جاری جرائم کا ملزم ٹھہرایا۔

اسی طرح سال نو کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی رہائش گاہ کے سامنے ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کو جنگی مجرم قرار دیا اور ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ غزہ جنگ میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مسلسل سیاسی اور مالی مدد کے خلاف احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب فلسطینی حامیوں نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مشرقی لندن میں ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

ادھر کیوبا میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور ہوانا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .