۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
امام‌جمعه کهک

حوزہ / ایران کے شہر کہک کے امام جمعہ نے کہا: شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے جو راستہ شروع کیا تھا آج اس نے صیہونی و استکباری نظام کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور خدا کے فضل سے یہ نورانی راستہ بہت جلد صیہونی حکومت اور عالمی استکبار کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر کہک کے امام جمعہ حجت الاسلام صبوری فیروز آبادی نے نماز جمعہ کے خطبات میں معصومین علیہم السلام کی روایات میں جھوٹ بولنے جیسی اخلاقی برائی کے دنیوی اور اخروی اثرات کو بیان کیا۔

انہوں نے امیر المومنین علیہ السلام کی روایت کو نقل کرتے ہوئے دوسروں کے اعتماد کو کھو دینے کو جھوٹ کا پہلا اثر قرار دیا اور کہا: اس سلسلے میں آپ علیہ السلام فرماتے ہیں "مَن عُرِفَ بالکذبِ قَلَّتِ الثِقَةُ بهِ" یعنی "جو شخص جھوٹا معروف ہوتا ہے اس پر اعتماد و بھروسہ بھی کم ہو جاتا ہے"۔

حجت الاسلام فیروز آبادی نے کہا: اس خطبہ میں بیان کردہ جھوٹ کا دوسرا اثر "منافقین میں سے ہو جانا" ہے۔ روایت میں ہے کہ "الکذبُ یُؤَدِّی إلَی النِّفاقِ" یعنی امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "جھوٹ انسان کو نفاق کی طرف لے جاتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: جھوٹ کا تیسرا نتیجہ "انسان کا توفیقات معنوی" سے محروم ہو جانا ہے۔

حجت الاسلام صبوری فیروزآبادی نے مزید کہا: امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "اِنَّ الرَّجُلَ لَیَکْذِبُ الْکَذِبَةَ فَیُحْرَمُ بِها صَلاةَ اللَّیْلِ، فَاِذا حُرِمَ بِها صَلاةَ اللَّیْلِ حُرِمَ بِها الرِّزْقَ" یعنی "جب کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو اس کے اس فعل کی وجہ سے وہ نماز شب سے محروم ہو جاتا ہے، جب وہ نماز شب سے محروم ہوتا ہے تو اس کے سبب رزق و روزی سے بھی محروم ہو جاتا ہے"۔

شہر کہک کے امام جمعہ نے شہید سلیمانی کی برسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے جو راستہ شروع کیا تھا آج اس نے استکباری نظام کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور خدا کے فضل سے یہ نورانی راستہ بہت جلد صیہونی حکومت اور عالمی استکبار کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .