۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام هادی صالحی

حوزہ / حجت الاسلام صالحی نے کہا: بعض اسرائیلی سیاست دانوں کے اعترافات کے مطابق آج صہیونی حماس کی افواج کے سامنے نہ صرف تزلزل کا شکار ہیں بلکہ انہیں دوسرے محاذوں پر بھی بڑی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ اعترافات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیلی اب مقاومتی تحریکوں کا مقابلہ یا جنگ کے قابل نہیں رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران حجت الاسلام ہادی صالحی نے صیہونی کارندوں کے ہاتھوں شہید سردار موسوی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ ایام صیہونیوں کے لیے تاریخ کے بدترین دن ایام شمار ہوتے ہیں۔

ایران کے صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ خواہران کے تحقیقی امور کے سرپرست نے مزید کہا: شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ صہیونی اسرائیلی حکومت کی سیاسی زندگی تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بعض اسرائیلی سیاست دانوں کے اعترافات کے مطابق آج صہیونی حماس کی افواج کے سامنے نہ صرف تزلزل کا شکار ہیں بلکہ انہیں دوسرے محاذوں پر بھی بڑی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ اعترافات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیلی اب مقاومتی تحریکوں کا مقابلہ یا جنگ کے قابل نہیں رہے کیونکہ اب اس بچوں کی قاتل جعلی حکومت کے خلاف کئی نئے محاذ بنائے جا چکے ہیں۔

حجت الاسلام ہادی صالحی نے کہا: صیہونی حکومت اپنے ہاتھوں اور اپنی احمقانہ پالیسی کے ساتھ ایک بڑے گڑھے میں گر گئی ہے جس سے وہ کبھی بھی خود کو نہیں نکال سکتی اور حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت اب سابقہ حکومت نہیں رہے گی اور خدا کا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا: صہیونیوں کا خیال تھا کہ وہ چند گھنٹوں یا چند دنوں کے حملے سے غزہ اور فلسطین میں مقاومت کو دبا سکتے ہیں لیکن اب وہ اپنے آپ کو ایک ایسی بڑی دلدل میں پاتے ہیں جس سے نکلنا ان کے لیے بلاشبہ ناممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .