۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
یمنی فوج

حوزہ/ یمن کے ایک فوجی نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ "ہماری فوج بحیرہ احمر میں اور ایسی کسی بھی جگہ پر صیہونی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے بارے میں دشمن سوچ بھی نہیں سکتے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری فوج بحیرہ احمر میں اور ایسی کسی بھی جگہ پر صیہونی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے بارے میں دشمن سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا: ہماری مسلح افواج تمام اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں، چاہے یہ جہاز فلسطین کی طرف جا رہے ہوں یا کسی اور جگہ۔

رپورٹ کے مطابق یمنی حکام بالخصوص یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے صیہونی جہازوں کو دھمکی دی ہے اور تاکید کی ہے کہ صہیونی اب اپنے جہازوں پر اپنا جھنڈا لگانے کی جرأت نہیں کرتے۔

یمنی فوج نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت کے آغاز سے ہی مقبوضہ علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .