۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈرون

حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے حساس مراکز پر ڈرون حملوں کے متعلق خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اُس ڈرون حملے کے بارے میں خبر دی اور کہا کہ اس حملے سے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یحیی ساری نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے بعد اسرائیل میں چند گھنٹوں کے لئے ہوائی اڈوں کی تمام سرگرمیاں بند کر دی گئیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ یمن کی مسلح افواج خدا پر توکل کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مزید فوجی آپریشن کریں گی تاکہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت بند ہو جائے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے چند منٹ قبل اعلان کیا تھا کہ دوشنبہ صبح سے شام تک شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو چھ بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہےکہ مغربی عراق میں عین الاسد، شمالی عراق میں اربیل، شمالی شام میں تل البیدر اور جنوبی شام میں التنف میں تین ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ، مزاحمتی تحریک نے اس بات پر تاکید کی کہ یہ حملے مناسب ہتھیاروں سے کیے گئے اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

المیادین نیوز چینل نے بھی اطلاع دی تھی کہ ایک خودکش ڈرون نے شمال مشرقی شام میں امریکی زیر قبضہ اڈے کو نشانہ بنایا، یہ قلعہ شام کے شمال مشرق میں الحسکہ کے شمال میں قصرک نامی گاؤں کے قریب واقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .