۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
۱

حوزہ/ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اسکولوں، رہائشی مکانات اور اسپتالوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں واقع سلطان پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، اس دوران فلسطینی فوجیوں نے صہیونی فوجیوں کی گاڑیوں کی جانب دھماکہ خیز مواد پھینکا، اسی طرح الخلیل اور طولکرم میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے علاقے کے علاقے قلقلیہ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ساڑھے دس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .