۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
حجت الاسلام والمسلمین هادی رمضانی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین ہادی رمضانی نے مسئلہ فلسطین میں علمائے اسلام کے کردار کو اہم اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا: علمائے اسلام کو غزہ کے مظلوم اور بے دفاع لوگوں کی دادرسی کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ سیستان و بلوچستان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین ہادی رمضانی نے شہر زاہدان کے شیعہ اور سنی علماء کے اجتماع میں مسئلہ فلسطین میں علمائے اسلام کے کردار کو اہم اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا: فلسطینی برسوں سے خون میں غلطاں ہیں لیکن اسرائیل اور امریکہ سے پہلے فلسطینیوں کے قاتل بعض اسلامی ممالک کے وہ سربراہ ہیں جنہوں نے اپنی سرزمین استکباری ممالک کو دے دی ہے اور ان کا ملک ان ظالموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطینی مجاہدین نے دنیا اور خطے کے لوگوں کو بتا دیا کہ اسرائیل کے اقتدار کے لیے میڈیا میں جو بھی پروپیگنڈا کیا گیا وہ سب جھوٹا اور بناوٹی تھا۔

علمائے اسلام کو غزہ کے مظلوم اور بے دفاع لوگوں کی دادرسی کرنا چاہئے

حجت الاسلام رمضانی نے کہا: طوفان الاقصی آپریشن کے دوران چند فلسطینی فرزندانِ اسلام نے اپنے کم سے کم امکانات کے ساتھ صہیونیوں کے فوجی سازوسامان کو ناقابل تلافی شکست سے دوچار کیا۔

حوزہ علمیہ سیستان و بلوچستان کے مدیر نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: علمائے اسلام کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو مضبوط اور واضح کریں اور اس جعلی اسرائیلی حکومت کے غاصبانہ قبضے کو دنیا کے سامنے بیان کریں۔

انہوں نے کہا: اسلامی معاشروں کو غزہ کے مظلوم اور بے دفاع لوگوں کی دادرسی کرنا چاہئے اور اس طرح اپنا دینی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام رمضانی نے کہا: اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہئے کہ معصوم بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کریں اور ان فوجی اڈوں کو بند کریں جو مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .