۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قنواتی

حوزہ / مدرسہ علمیہ معصومیہ کے مدیر نے کہا: آج بعض مدارس علمیہ عام مدرسوں سے بین الاقوامی مدارس میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ علمیہ معصومیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین قنواتی نے حوزہ علمیہ ہندوستان کے منتظمین کی مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے مسئولین کے ساتھ منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مدارس علمیہ کی پیشرفت کو مشاہدہ کریں تو آج بعض مدارس علمیہ عام مدرسوں سے بین الاقوامی مدارس میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ میں تبلیغِ دین مبین کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ دینی مدارس میں قرآن و حدیث میں عبور کا مسئلہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مدرسہ علمیہ معصومیہ کے مدیر نے کہا: آج بہت سے مدارس علمیہ میں زبان کی تعلیم کا ایک مخصوص شعبہ موجود ہے جہاں طلباء کو کئی ایک زبانوں میں مہارت کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: موجودہ زمانے میں دینی مدارس طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اسی طرح ان مدارس میں مبلغین کی تربیت کے خصوصی کورسز بھی مرتب کئے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .