تبلیغِ دین
-
حجت الاسلام عبداللھی:
ایام فاطمیہ؛ تعلیمات اہل بیت (ع) کی تبلیغ کے لیے بہترین فرصت
حوزہ/حوزہ علمیہ صوبۂ مرکزی ایران کے استاد نے کہا کہ ایام فاطمیہ، (سلام اللہ علیہا) تعلیمات اہل بیت (ع) خاص طور پر حضرت زہراء (ع) کی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے بہترین فرصت ہیں۔
-
حجت الاسلام میر احمدی:
علماء کرام کا اصلی فریضہ معاشرہ کی ہدایت اور تبلیغ دین ہے
حوزہ/ یونیورسٹیز میں امور انسانی وسائل میں رہبر معظم کے نمائندہ دفتر کے سرپرست نے کہا: علماء کرام کا اصلی فریضہ معاشرہ کی ہدایت اور تبلیغ دین ہے لیکن ظاہر ہے کہ یونیورسٹیوں کے ماحول میں ان کا کام زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
-
جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سربراہ:
حوزہ علمیہ کا اصل مشن تبلیغ اور عوام کے دینی مسائل کو حل کرنا ہے
حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سربراہ نےکہا : اس وقت طلا کے لئے مہارت بڑھانے کے بہت سے مواقع ہیں اور ہمیں ان مہارتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور تبلیغی مواد بھی فراہم کرنا ہوگا۔
-
محترمہ احمدی زہان:
اربعین حسینی (ع) کے ایام تبلیغِ دین کا بہترین ذریعہ ہیں
حوزہ / تبلیغِ دین کے گروہ "نائبهالحسین(س)" کی مسئول نے اربعین حسینی (ع) کے ایام کو تبلیغیِ دین کے لئے بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا: زائرین اربعین ان دنوں کی معنوی و روحانی فضا کی وجہ سے دینی تعلیمات کو قبول کرنے کے لیے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔
-
آیت اللہ سید علی رضا عبادی:
علماء و مبلغین کی اولین ترجیح تبلیغِ دین ہونی چاہئے
حوزہ / ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: تبلیغِ دین کو علماء اور مبلغین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے چونکہ تبلیغ سب سے قیمتی اور ترجیحی کاموں میں سے شمار ہوتی ہے۔
-
حجت الاسلام مجتبی میری:
تبلیغ دین میں نئی روش اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ زیادہ مؤثر اور مفید ہے
حوزہ / ادارہ تبلیغات زیرکوہ کے سربراہ نے کہا: دینی تبلیغ کے سلسلے میں نئی روش اور جدید طریقے استعمال کیے جانے چاہئیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی سہولیات تک رسائی نے اس میدان میں ایک انقلاب اور تبدیلی برپا کر دی ہے جس کا نمونہ آج ہم پوری دنیا تک ایک لحظہ میں اور فوری معلومات پہنچانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
-
دین سیکھیں اور تبلیغ کریں: مولانا سید اشرف علی غروی
حوزہ/ مولانا سید اشرف علی غروی نے مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی نصیحتوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ہر میدان میں اگے بڑھنا چاہیے چاہے وہ دینی تعلیم کا میدان ہو یا عصری تعلیم کا میدان ہو۔ دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم حاصل کریں تاکہ ہمارے اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرس، انجینیئرز جو جہاں بھی ہو وہاں دین کی تبلیغ کرے اور دین کا دفاع کرے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر:
طلباء اور علمائے کرام کا اصلی فریضہ تبلیغِ دین ہے
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین رنجبر نے کہا: علماء کرام سے متعلق امور میں تبلیغ دین کا فریضہ سب سے اہم ہے لہذا دینی فرائض میں تبلیغ سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔
-
صوبہ کهگیلویه و بویراحمد میں رہبر معظم کے نمائندے:
دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوانوں کو علماء سے دور کر دیا جائے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا:مدراس کا دورہ کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے نوجوانوں کے بہت سے شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے، دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوانوں کو علماء سے دور کر دیا جائے، لہٰذا ہمیں دشمن کے اس ہدف کو ناکام بنانے کے لیے موجودہ مسائل سے آشنا ہونے اور نوجوانوں سے بات کرنے اور ان سے رابطہ برقرار کرنے کی ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ علی دوست:
عالم دین کا فضل و مقام اس کی تبلیغِ دین سے عیاں ہوتا ہے
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے رکن نے کہا: علماء کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ یہ تمام فضائل محض ان کے علم اصول، فقہ، فلسفہ، کلام و تفسیر پر عبور رکھنے کی وجہ سے نہیں ہیں بلکہ علمائے کرام کے یہ تمام فضائل و مناقب ان کی تبلیغِ دین اور لوگوں کی خدمت کی بدولت واضح ہوتے ہیں۔
-
اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مولانا ضامن علی
حوزہ/ مولانا ضامن علی نے مرکزی امام بارگاہ و مسجد علی رضا علیہ السّلام گوٹھ غوث بخش تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
-
حجۃ الاسلام محمدی:
تبلیغِ دین کو صرف مساجد اور امام بارگاہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے
حوزہ / ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی ارومیہ کے سربراہ نے کہا: تبلیغِ دین کو صرف مساجد اور امام بارگاہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور مبلغینَ دینی کو لوگوں کے اندر جا کر فریضۂ تبلیغ ادا کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ہم بہت سے تجارتی مراکز کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ ان میں کئی دینی اور ثقافتی مسائل ایسے ہیں جنہیں مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ترک کر دیا گیا ہے۔
-
عصر حاضر میں ترویج دین و مذہب
حوزہ نیوز ایجنسی | دین کی تبلیغ و ترویج میں جو چیز سب سے اہم ہے وہ مبلغ و مروج کی دین سے آشنائی اور تبلیغ و ترویج کے صحیح طریقے کو جاننا ہے۔ اسی طرح یہ بھی حقیقت ہے اور تجربات سے ثابت ہے بلکہ حدیث معصوم دلیل ہے کہ انسان جتنا مبلغ و مروج کی عملی زندگی سے متاثر ہوتا ہے اتنا اس کی تقاریر، وعظ و نصیحت سے متاثر نہیں ہوتا۔ اسی طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ سماج میں دینداری کی کمی کا ایک اہم سبب مبلغ کی دین سے کم آشنائی یا نا آشنانی اور دین کی عدم پابندی ہے۔ اسی نکتہ ضعف نے بے دینوں اور گمراہوں کو موقع فراہم کیا اور انھوں نے بے دینی اور گمراہی کو بڑھاوا دیا۔
-
حجت الاسلام سید محمد علی آل ہاشم:
اسلامی احکام کے احیاء اور نفاذ کے لیے تبلیغِ دین انتہائی ضروری ہے
حوزہ/ ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ نے کہا: علماء و مبلغین کو اسلامی احکام کی تبلیغ اور معاشرے کی خدمت میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہنا چاہیے کیونکہ اسلامی احکام کے احیاء اور نفاذ کے لیے تبلیغِ دین انتہائی ضروری ہے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا ماہ رمضان کے مبلغین کے نام پیغام
حوزہ / حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے مبلغین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مجالس کو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے ذکر سے منور کریں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی فقیہ:
ماہِ مقدس رمضان خدا کی وسیع رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا مہینہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: روحانی و باعزت لباس میں ملبوس طلباء اور علماء اپنے فریضہ کی انجام دہی پر فخر کرتے ہیں چونکہ وہ تبلیغِ دین کی صورت میں ایسی ذمہ داری انجام دے رہے ہوتے ہیں جو انبیاء و صالحین کا ہدف تھا۔
-
حجت الاسلام مجید علی یاری:
مبلغین کو معاشرے کے موجودہ مسائل اور میڈیا کے درست استعمال سے آشنا ہونا چاہیے
حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: تبلیغِ دین میں اچھے اخلاق اور صبر و تحمل کا حامل ہونا ایک کامیاب اور کارآمد مبلغ کی خصوصیات میں سے ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین غلام رسول کشمیری کا عید بعثت کی مناسبت سے پیغام؛
إقرأ يا محمد! کہتے ہی ہمارے نبی محمد مصطفی (ص) مبعوث بہ رسالت ہوئے
حوزہ/ کشمیر کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین غلام رسول مقیم قم المقدسہ نے تمام مسلمانوں کو عید مبعث کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور ملت مسلمہ کے حق میں دعا فرماتے ہوئے کہا کہ إقرأ يا محمد! کہتے ہی ہمارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ مبعوث بہ رسالت ہوئے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین محسن قرائتی:
جہاد تبیین علماء کا اہم ترین فریضہ ہے / تبیین و تبلیغِ دین قرآن کی بنیاد پر ہونی چاہیے
حوزہ / مفسر قرآن نے کہا: علماء کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں کیونکہ معاشرے کو طلباء اور علماء کی بہت ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
تبلیغ دین کے لئے جامع و سنجیدہ پلان اور اس کا درست نفاذ انتہائی اہم ہے
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے کہا: تبلیغ دین کی بنیاد فقہ، اجتہاد اور حکمت متعالیہ پر ہونی چاہئے۔ ہم موجودہ نسل اور آج کی دنیا کے سامنے ان کے تمام مسائل و سوالات کا جواب دینے کے ذمہ دار ہیں۔
-
مبلغین کو چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کو سادہ زبان میں لوگوں تک پہنچائیں: متولی حرم حضرت عباس (ع)
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید احمد صافی نے کہا:آپ ان دو نکات کی طرف زیادہ توجہ دیں، ۱۔ اسلامی تعلیمات کو لوگوں تک سادہ اور آسان زبان میں پہنچایا جائے، ۲۔ اہل فضل و علم اور حوزہ علمیہ کے طلبا کا طرز عمل سیرتِ نبوی اور اہل بیت اطہارعلیہم السلام کے طرز عمل کی عکاسی کرے ۔
-
آیت اللہ محسن فقیہی:
تبلیغِ دین اگر جہالت کے ساتھ انجام پائے تو وہ انحراف کی طرف لے جاتی ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: معاشرے میں یہ انحرافات کہاں سے وجود میں آئے؟ معاشرہ کی ہدایت کے لئے دین کی تبلیغ کرنا ہر ایک خصوصاً علمائے کرام کے شرعی فرائض میں سے ہے، جس پر بہت تاکید کی گئی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین ملانوری:
تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کے میدان میں حوزہ علمیہ کے پاس مختلف منصوبے موجود ہیں
حوزہ / حوزہ علمیہ میں تبلیغ اور ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: تبلیغ کے میدان میں ہمارے پاس 76 آپریشنل اور اجرائی منصوبے موجود ہیں جو ملک میں نافذ ہو رہے ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین قنواتی:
حوزہ علمیہ میں تبلیغِ دین کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے
حوزہ / مدرسہ علمیہ معصومیہ کے مدیر نے کہا: آج بعض مدارس علمیہ عام مدرسوں سے بین الاقوامی مدارس میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
-
جامعه روحانیت بلتستان کے تحت؛ اہل منبر، مشکلات، راہ حل اور زمہ داریوں کے عنوان سے علمی نشست منعقد:
مبلغین کو مختلف علوم سے خود کو آراستہ کرنا ہوگا، مقررین
حوزه/ جامعه روحانیت بلتستان کے تحت، اہل منبر، مشکلات، راہ حل اور زمہ داریوں کے عنوان سے ایک عظیم علمی نشست حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوئی جس سے پاکستان سے آئے ہوئے معروف خطیب حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی اور استاد حوزہ حجت الاسلام یوسف عابدی نے خطاب کیا۔
-
یاداشت:
برازیل کے پادریوں نے ایرانی مبلّغ کو چرچ میں بچوں کےلیےپروگرام کرنے کی دعوت دی
حوزہ/دنیا کے اس کونے میں جہاں غیر مسلم آبادی ہے چند اختراعی سماجی کاموں کے ساتھ آسانی سے بات چیت کرنے کی اتنی گنجائش ہے، ان کے دلوں کو جو کہ مغربی دنیا کے مذموم اہداف کا نشانہ ہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے صاف و شفّاف واضح ماخذ سے جوڑا جاسکتا ہے۔
-
آیت اللہ طباطبائی نژاد:
لوگوں کی ہدایت اور ان کی رہنمائی امرِ اہل بیت (ع) کا احیاء ہے
حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے طلباء کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: تبلیغِ دین انتہائی اہمیت رکھتی ہے لیکن اپنی تبلیغی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے مطالعہ کے اوقات اور لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کے اوقات بھی مقرر کریں اور اپنے امورِ زندگی کو ہمیشہ منظم رکھیں۔
-
اسلام ایک عالمگیر دین ہے؛ دینی مدارس کو دنیا کے مفکرین سے تعامل اور رابطہ قائم کرنا چاہیئے، آیت اللہ کریمی جہرمی
حوزہ/ حوزه علمیه قم کے بزرگ استاد نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین ہے اور علماء پر ضروری ہے کہ وہ دین کی تبلیغ اور تعارف کیلئے دیگر ممالک کے علماء اور دانشوروں سے رابطہ برقرار کریں۔
-
تبلیغ دین،شیعہ مراجع کی نظر میں اہمیت کا حامل مسئلہ ہے، حجت الاسلام والمسلمین صافی
حوزہ/ حوزه علمیه قم کے ممتاز استاد نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمٰی صافی گلپائیگانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے نزدیک اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ، تبلیغ کا مسئلہ تھا۔ آپ دین کی تبلیغ پر بہت زیادہ تاکید کرتے تھے۔
-
حوزہ علمیہ خواہران قم کی مدیر:
اربعین واک سے دین اسلام کی تبلیغ اور ظہور امام زمان (عج) کا راستہ ہموار کرنے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران قم کی مدیر نے کہا: اربعین واک دینی و سماجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔