منگل 22 اپریل 2025 - 10:07
تبلیغ دین طلاب کا بنیادی فریضہ ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین انصاری نے کہا کہ دین اسلام کی تبلیغ تمام طلاب کا بنیادی فریضہ ہے، چاہے وہ کسی بھی مقام یا حالات میں ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مبلغ حجت‌ الاسلام والمسلمین انصاری نے مدرسہ علمیہ حضرت زینب کبری (سلام اللہ علیہا) کے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "طلاب کو دین کی تبلیغ کی اس عظیم ذمہ داری کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے، جو انبیاء اور ائمہ معصومین (علیہم السلام) کا بھی مشن رہا ہے۔ یہ بھاری ذمہ داری اب طلاب کے کندھوں پر ہے اور اسے سنجیدگی کے ساتھ نبھانا ہوگا۔"

انہوں نے مزید کہا: "طلاب کا اہم ترین فریضہ قرآن و روایات سے دین کی صحیح تفہیم ہے۔ طلاب کو چاہیے کہ دینی مبانی پر دسترس حاصل کرنے کے بعد عوام الناس میں اس کی تبلیغ کریں۔"

حجت‌ الاسلام انصاری نے طلاب کے لیے احکام دین پر عملی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا: "دوسروں کو دین کی دعوت دینے سے پہلے طلاب کو خود اس پر عمل کرنا چاہیے، تب ہی ان کی تبلیغ مؤثر ثابت ہوگی۔"

بین الاقوامی مبلغ نے بیان کے اختتام پر تین اہم نکات کی طرف توجہ دلائی:

1. دین کی صحیح تفہیم

2. اس کی مؤثر طریقے سے ابلاغ

3. احکام دین پر عملی التزام

انہوں نے کہا: "جب طلاب ان تینوں شعبوں میں مہارت حاصل کر لیں گے، تب ہی وہ دین کی تبلیغ کے فریضہ کو صحیح طریقے سے انجام دے سکیں گے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha