اتوار 20 اپریل 2025 - 16:14
آیت اللہ حسینی بوشہری کا کشمیری عوام و علماء کے نام تعزیتی پیغام

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے علامہ سید باقر موسوی صفوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے علامہ سید باقر موسوی صفوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آیت اللہ بوشہری کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

کشمیر کے نامور عالم دین اور ممتاز مفکر آیت اللہ سید باقر موسوی صفوی (رح) کے انتقال پر قلباً تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلامی معارف کی ترویج اور عوام کی خدمت میں وقف کردی۔

یہ عظیم المرتبت شخصیت کشمیر میں شیعہ مرجعیت اور عوام کے امین کی حیثیت سے خطے کے سماجی و ثقافتی مسائل اور شیعیان کشمیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم رہے۔ آپ نے تبلیغ دین کے میدان میں خلوص کے ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے مکتب، وحدت اور تقویٰ کی طرف رہنمائی فرمائی۔

بلاشبہ مرحوم کی علمی و سماجی خدمات اور قیمتی تالیفات عوام اور حوزات علمیہ کیلئے گرانقدر ذخیرہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

سربراہ مجلس اعلی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha