ہفتہ 19 اپریل 2025 - 07:04
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کا علامہ سید محمد باقر موسوی کشمیری(قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان‏

حوزہ/ حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد باقر موسوی ‏کشمیری(قدہ) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی موصوف کی عظمت اور ان کی خدمات روز روشن کی طرح کشمیر کے مومنین ‏کرام پر واضح ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ مرکزی دفتر مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق ‏کا جلیل القدر عالم علامہ سید محمد باقر موسوی کشمیری(قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان‏۔

تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ الذی لا یُحمدہ علی مکروہ سواہ والصلاۃ والسلام علی خیر البریة الرسول ‏الاعظم محمد بن عبد اللہ و آله النجباء واللعنة علی اعدائھم اجمعین

قال اللہ سبحانه: إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ ‏مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ

صدق الله العلي العظيم

نہایت افسوس و احساسِ غم و حزن کے عالم میں جلیل القدر عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد باقر موسوی ‏کشمیری(قدہ) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی موصوف کی عظمت اور ان کی خدمات روز روشن کی طرح کشمیر کے مومنین ‏کرام پر واضح ہیں۔قوم و ملت کے لئے فکر مند شخصیت کا اٹھ جانا خاص کرہندوستان اور بالاخص کشمیر کے مومنین کے لئے بڑا ‏خسارہ ہے خدا سے یہی دعا ہے کہ انکی خدمات قبول کرے اور بروز قیامت انہیں ان کے اجداد حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و ‏آلہ وسلم ،حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام، وحضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام حسین علیہ السلام ‏کی خصوصی شفاعت نصیب ہو۔

ہم اس عظیم جلیل القدر عالم کی وفات کی تعزیت امام زمانہ عج اوران کے پسماندگان کے ساتھ ساتھ تمام شیعوں اور خاص کر ‏کشمیر کے مومنین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔

والسلام

نجف اشرف ‏

‏۲۰ شوال المکرم ۱۴۴۶‏

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha