۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایت الله حکیم

حوزہ / آیت اللہ حکیم کی رحلت کی مناسبت سے نائیجیریا کی ریاست کانو کے علماء اور مبلغین نے تعزیتی پیغام صادر کرکے اپنے حزن و اندوہ اور ملت عراق اور اس ملک کے حوزات علمیہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جلیل القدر عالم دین حضرت آیت اللہ حکیم کی رحلت کی مناسبت سے نائیجیریا کی ریاست کانو کے جید علماء نے تعزیتی پیغام صادر کرکے مرحوم آیت اللہ حکیم کی رحلت کو دنیائے تشیع کے حوزات علمیہ کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

نائیجیریا کے علماءاور مبلغین کے اس تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ حضرت آیت اللہ حکیم نامور مرجع اور احکام و اصول شریعت کے عالم تھے اور شیعہ دینی تعلیم کے مراکز اور بالخصوص عراق کے دینی مدارس میں ان کی وجہ سے رونق تھی اور اس بات کا واضح احساس ہوتا ہے۔

ہم اس دردناک مصیبت پر سب سے پہلے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں اور پھر نجف اشرف اور قم المقدسہ کے حوزات علمیہ، مرحوم کے پسماندگان اور ان کے فرزندان محترم کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور مرحوم کی روح پر فتوح کے لئے مغفرت الہی کے طلبگار ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .