۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید ذکی حسن

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ حکیم نے الحکمہ " ادارہ کے ذریعہ آپ نے جہان تشیع کے جوانوں کی تربیت کا بے نظیر و بے مثال نمونہ پیش کیا جس کے اثرات تا دیر قائم رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے معروف و برجستہ عالم دین مولانا سید محمد ذکی حسن،ایڈیٹر جعفری آبزرور، ممبئی نے حضرت آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم کی رحلت جانسوز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین عراق کے مشہور شہید پرور اور مجتہد ساز خانوادہء حکیم کے چشم و چراغ معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم قدس سرہ کی المناک اور اسفناک رحلت نے تمام عالم شیعیت کو سوگوار کر دیا ہے ۔ امام سجاد علیہ آلاف التحیةوالثناء کی  شہادت کے دن ، نائب امام کا انتقال مولا (ع) سے آپ کی والہانہ عقیدت و محبت کا ثبوت ہے ۔

مرحوم آیت اللہ حکیم کو ان کی دینی ، علمی ، سماجی ، فلاحی اور انسانی خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائیگا ۔ ان خدمات کا دائرہ پوری دنیا کا احاطہ کئے ہوا تھا ۔ "الحکمہ " ادارہ کے ذریعہ آپ نے جہان تشیع کے جوانوں کی تربیت کا بے نظیر و بے مثال نمونہ پیش کیا جس کے اثرات تا دیر قائم رہیں گے ۔ آپ نے اپنی قیمتی تصانیف کے ذریعہ علوم آل محمد علیہم السلام کی نشر و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آپ کی رحلت سے پورا عالم اسلام سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ۔

ہم آیت اللہ العظمی آقای حکیم طاب ثراہ کے انتقال کی تعزیت و تسلیت سرکار ولیعصر ارواحنا لہ الفداء کی خدمت اقدس میں پیش کرتے ہوئے بارگاہ کریم میں مرحوم کے علو درجات اور مرحوم کے ورثاء ، شاگردوں اور مقلدین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .