۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پیاده روی اربعین

حوزہ/ اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اربعینِ حسینی اور کورونا وائرس کے تعلق سے نئےفیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری شدہ بیان کے مطابق،عراقی ادارۂ صحت نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی صدارت میں ایک اجلاس طلب کیا۔ جس میں ملکی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے اور ماضی میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے اور اربعین حسینی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بیان کے مطابق،عراقی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 30،000 اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کے 10،000 زائرین عراقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے اربعین حسینی میں شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،بشرطیکہ زائرین کے پاس عراق پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل،پی سی آر کا تصدیق شدہ ٹیسٹ موجود ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .